ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال میں انتخابی تشدد کے بعد بی جے پی نے کیا ان سیٹوں پر دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ

مغربی بنگال میں انتخابی تشدد کے بعد بی جے پی نے کیا ان سیٹوں پر دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ

Tue, 30 Apr 2019 21:18:12    S.O. News Service

کولکاتہ،30 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ہوئے ووٹنگ کے بعد پوری  بیربھوم لوک سبھا پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ آسنسول کچھ سیٹیں،کرشنا نگر اور راناگھاٹ کے کئی پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی نے ریاست کے چیف الیکشن افسر سے اس معاملے میں رابطہ کیا ہے۔ریاستی بی جے پی کے نائب صدر جے پرکاش مجمدار نے بیربھوم میں بڑے پیمانے پر انتخابی گڑبڑیوں کاالزام لگاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے بیربھوم ضلع صدر انبرت منڈل کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انبرت منڈل پر نگرانی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ وہ جمہوریت کو خطرہ نہ پہنچا سکیں، وہ کھل کر کہہ رہے ہیں کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پورے بیربھوم پارلیمانی حلقہ میں اور برابونی، پاڈیشور (دونوں آسنسول)، چکداہ (راناگھاٹ) اور چھپرہ (کرشنگر کا حصہ) میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔جے پرکاش مجمدار نے ترنمول انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس کی حکمت عملی ہے کہ انہوں نے انتخابات منعقد کروا رہے حکام سے یا تو کام نہیں کرنے یا پھر دیر سے جواب دینے کے لئے کہا ہے۔ان کی دوسری حکمت عملی لوگوں میں تشدد پھیلا کر انہیں ڈرانے کی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی فورسز کے ذریعہ بیربھوم کے دبراجپور اسمبلی میں ہوئی فائرنگ کے بارے میں جب جے پرکاش مجمدار سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مرکزی فورس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ ریاست کے لئے شرم ہے کہ یہاں کے بوتھ جام کرنے اور لوگوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کی خبر آ رہی ہیں۔اتر پردیش جیسی ریاستوں میں جہاں کافی سخت مقابلہ ہے، وہاں لیڈران بحث کر رہے ہیں، وہاں سے تو کہیں بھی تشدد کی کوئی خبر نہیں تھی۔


Share: